23 ستمبر، 2026، 1:03 AM

ایرانی حکام سے ملاقات اچھی رہی، ویتکاف کا دعویٰ

ایرانی حکام سے ملاقات اچھی رہی، ویتکاف کا دعویٰ

امریکی صدر کے خصوصی نمائندے اسٹیو ویتکاف نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقات اچھی رہی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی نشریاتی ادارہ سی بی ایس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی نمائندے اسٹیو ویتکاف کے حوالے سے بتایا کہ ایرانی حکام کے ساتھ ملاقات اچھی رہی۔

ویتکاف نے کہا کہ وہ اس وقت بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں۔

اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ ان کے نمائندوں نے بعض ایرانی حکام کے ساتھ گفتگو کی ہے۔

واضح رہے ایرانی اعلیٰ حکام اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود ہیں؛ تاہم ایرانی حکام کی طرف سے ملاقات کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

News ID 1941583

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha